سورة العنكبوت - آیت 54
يَسْتَعْجِلُونَكَ بِالْعَذَابِ وَإِنَّ جَهَنَّمَ لَمُحِيطَةٌ بِالْكَافِرِينَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
یہ آپ سے عذاب جلدی لانے کا مطالبہ کرتے ہیں حالانکہ جہنم کافروں کو گھیرے میں لے لے گی۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
پہلا (يَسْتَعْجِلُوْنَكَ) کا مطالبہ بطور خبر کے تھا اوریہ دوسرامطالبہ بطورتعجب کے ہے۔یعنی یہ امرتعجب انگیزہے کہ عذاب کی جگہ (جہنم)ان کو اپنے گھیرے میں لیے ہوئے ہے۔پھربھی یہ عذاب کے لیے جلدی مچارہے ہیں۔ان کے مرنے کی دیرہے کہ یہ اپنے مطلوبہ عذاب کی آغوش میں خود ہی جا پہنچیں گے۔