سورة العنكبوت - آیت 5

مَن كَانَ يَرْجُو لِقَاءَ اللَّهِ فَإِنَّ أَجَلَ اللَّهِ لَآتٍ ۚ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

جو کوئی اللہ سے ملاقات کی توقع رکھتا ہے اللہ کا مقرر کیا ہوا وقت آنے ہی والا ہے۔ اللہ سب کچھ سننے اور جاننے والا ہے۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یعنی جسے آخرت پریقین ہے اوروہ اجروثواب کی اُمیدپراعمال صالح کرتاہے۔اللہ تعالیٰ اس کی اُمیدیں بر لائے گا اسے اس کے عملوں کی مکمل جزاعطافرمائے گا،کیونکہ قیامت یقینابرپاہوکررہے گی اوراللہ تعالیٰ کے عدالت ضرور قائم ہوگی۔اللہ سننے اورجاننے والاہے۔یعنی اللہ تعالیٰ دعاؤں کاسننے والاہے بندوں کے چھپے اورظاہرسب عملوں کوجاننے والا ہے۔اللہ کاٹھہرایاہواوقت ٹلتانہیں وہ سزااورجزابھی یقینادے گا۔