سورة القصص - آیت 72

قُلْ أَرَأَيْتُمْ إِن جَعَلَ اللَّهُ عَلَيْكُمُ النَّهَارَ سَرْمَدًا إِلَىٰ يَوْمِ الْقِيَامَةِ مَنْ إِلَٰهٌ غَيْرُ اللَّهِ يَأْتِيكُم بِلَيْلٍ تَسْكُنُونَ فِيهِ ۖ أَفَلَا تُبْصِرُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

ان سے پوچھو تم نے غور کیا کہ اگر اللہ قیامت تک تم پر دن چڑھائے رکھے۔ تو اللہ کے سوا وہ کونسا معبود ہے جو تمہارے لیے رات لاۓ گا تاکہ تم اس میں سکون حاصل کرسکو کیا تم دیکھتے نہیں

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اسی طرح اگروہ تم پردن ہی کوروک دے،رات آئے ہی نہیں تو بھی تمہاری زندگی تلخ ہوجائے، اور تم تھک جاؤتنگ ہوجاؤ۔کوئی نہیں جسے قدرت ہوکہ وہ رات لاسکے،جس میں تم آرام کرلو،لیکن تم آنکھیں رکھتے ہوئے بھی اللہ کی ان نشانیوں اور مہربانیوں کو دیکھتے ہی نہیں ہو۔