سورة القصص - آیت 69
وَرَبُّكَ يَعْلَمُ مَا تُكِنُّ صُدُورُهُمْ وَمَا يُعْلِنُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
آپ کا رب جانتا ہے جو کچھ لوگ دلوں میں چھپائے ہوئے ہیں اور جو کچھ ظاہر کرتے ہیں۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
پھر فرمایا سینوں اور دلوں میں چھپی ہوئی باتیں بھی اللہ جانتاہے۔ اسی طرح جسے سب ظاہر اور کھلم کھلا باتیں، پوشیدہ بات کہو یا اعلانیہ کہو وہ سب کا عالم ہے۔ مشرکین مکہ اسلام نہ لانے کے سلسلہ میں جو حیلے بہانے اور دلیلیں پیش کرتے تھے اسی ضمن میں اللہ تعالیٰ نے فرمایاکہ ان کے لغو اعتراضات اور محرکات اور ان کے دلوں کے خیالات تک سے اللہ خوب واقف ہے۔