سورة القصص - آیت 17
قَالَ رَبِّ بِمَا أَنْعَمْتَ عَلَيَّ فَلَنْ أَكُونَ ظَهِيرًا لِّلْمُجْرِمِينَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
موسیٰ نے عہد کیا کہ اے میرے رب جو آپ نے احسان مجھ پر کیا ہے اس کے بعد میں کبھی مجرموں کا مددگار نہیں ہوں گا۔“
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
موسیٰ علیہ السلام پراللہ تعالیٰ کاانعام یہ تھا کہ اس نے ان کی خطاپرپردہ ڈال دیا۔اورحکومتی اہلکاروں میں سے کسی کو بھی یہ پتا نہ چل سکا کہ اس مقتول قبطی کا قاتل کون ہے۔ اللہ تعالیٰ کے اس انعام کے شکریے کے طورپرموسیٰ نے اللہ تعالیٰ سے عہدکیاکہ آئندہ وہ کسی نافرمان کی کسی بھی امرمیں موافقت اورامدادنہیں کریں گے۔