سورة النمل - آیت 78
إِنَّ رَبَّكَ يَقْضِي بَيْنَهُم بِحُكْمِهِ ۚ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْعَلِيمُ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
یقیناً آپ کا رب ان لوگوں کے درمیان اپنے حکم کے ساتھ فیصلہ کردے گا۔ وہ زبردست اور سب کچھ جاننے والاہے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یعنی جوکفاراس وقت آپ سے الجھتے رہتے ہیں اورمسلمانوں کوتنگ وپریشان کرتے اوران کامذاق اُڑاتے رہتے ہیں، آپ کا پروردگار ان کے درمیان اورمومنوں کے درمیان جلدہی اپنافیصلہ نافذکرنے والاہے۔یاانہوں نے اپنی کتابوں میں جوتحریفات کی ہیں دنیامیں ہی ان کاپردہ چاک کرکے ان کے درمیان فیصلہ فرمادے گا۔اوراس کے فیصلے کوکوئی طاقت روک نہیں سکتی ۔کیونکہ وہ سب سے زبردست ہے۔