سورة النمل - آیت 52
فَتِلْكَ بُيُوتُهُمْ خَاوِيَةً بِمَا ظَلَمُوا ۗ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَةً لِّقَوْمٍ يَعْلَمُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
ان کے گھر خالی پڑے ہیں اس ظلم کی پاداش میں جو وہ کرتے تھے۔ اس میں نشان عبرت ہے ان لوگوں کے لیے جو جانتے ہیں۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اس جملہ کے کئی مطلب ہو سکتے ہیں ایک یہ کہ وہی لوگ عبرت حاصل کرتے ہیں جو ان کھنڈروں کو دیدہ بینا سے دیکھتے ہیں۔ دوسرا یہ کہ جس قوم نے رسولوں کی تکذیب کی اور انہیں دکھ پہنچایا وہ تباہ و برباد ہو کے ہی رہی، تیسرے یہ کہ وہ اللہ تعالیٰ کو طبیعی اسباب کا پابند نہیں سمجھتے ۔حالانکہ ظاہری اور باطنی سب اسباب اللہ ہی کے قبضہ قدرت میں ہیں۔