سورة النمل - آیت 50

وَمَكَرُوا مَكْرًا وَمَكَرْنَا مَكْرًا وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

انہوں نے یہ سازش کی اور ہم نے بھی ایک چال چلی جس کی انہیں خبر نہ تھی۔“

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

جب یہ لوگو اس منصوبہ کی قسمیں کھارہے تھے تواللہ تعالیٰ نے سیدنا صالح علیہ السلام کووحی کردی کہ وہ اپنے خاندان اورایمان والوں کولے کرفوراً بستی سے ہجرت کرجائیں چنانچہ آپ ایمان والوں اور اپنے خاندان کے لوگوں کولے کرفلسطین کے قریب عملہ کے مقام کے قریب آگئے۔ آپ کے اپنی بستی سے نکلنے کی دیر تھی کہ قوم ثمودکے پورے علاقے میں شدیدزلزلہ کاعذاب آیا۔اوراس سے دل دہلانے والی چیخیں اورآوازیں بھی پیداہوئی تھیں زلزلہ اتناشدیدتھاجس نے ان کے پہاڑوں میں بنے ہوئے مکانوں کو کھنڈر میں تبدیل کر دیا اور یہ قوم خود بھی اس عذاب سے ہلاک ہوگئی ۔ انہوں نے مکرکیا۔ہم نے ان کی چالبازی کامزہ انہیں چکھادیا۔