سورة النمل - آیت 30

إِنَّهُ مِن سُلَيْمَانَ وَإِنَّهُ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

جو اللہ رحمن ورحیم کے نام سے شروع کیا گیا ہے۔ (٣٠)

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

تیسرا یہ خط رحمٰن و رحیم کے نام سے شروع کیاگیاتھا کہ ان ناموں سے یہ لوگ قطعاً متعارف نہ تھے اور چوتھے یہ کہ اس انتہائی مختصر سے خط میں ملکہ سے مکمل اطاعت کااور پھر اس کے بعد سیدنا سلیمان علیہ السلام کے پاس حاضر ہونے کامطالبہ کیاگیاتھا۔اور یہ بھی بتادیا گیاتھاکہ میرے مقابلے میں سرکشی کی راہ اختیار نہ کرنا ورنہ نقصان اٹھاؤ گے ۔ پانچویں یہ کہ انداز خطاب ایسا تھاجس میں کسی قسم کی کوئی لچک نہ پائی جاتی تھی۔