سورة الشعراء - آیت 224

وَالشُّعَرَاءُ يَتَّبِعُهُمُ الْغَاوُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” شعراء کے پیچھے تو گمراہ لوگ چلا کرتے ہیں۔ (٢٢٤)

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

پھر فرمایا کافر شاعروں کی تابعداری گمراہ لوگ کرتے ہیں۔عرب کے شاعروں کادستورتھاکسی کی مذمت اور ہجو میں کچھ کہہ ڈالتے تھے، تو لوگوں کی ایک جماعت ان کے ساتھ ہوجاتی تھی اوران کی ہاں میں ہاں ملانے لگتے تھی۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ کی ایک جماعت کے ساتھ عرج میں جارہے تھے، راستہ میں ایک شاعرشعرخوانی کرتاہواملا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایااس شیطان کوپکڑلویاروک لوتم میں سے کوئی شخص خون اورپیپ سے اپناپیٹ بھرے۔یہ اس سے بہتر ہے کہ وہ شعروں سے اپناپیٹ بھرے۔ (مسلم: ۲۲۵۹)