سورة الشعراء - آیت 218

الَّذِي يَرَاكَ حِينَ تَقُومُ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

وہ آپ کو دیکھ رہا ہوتا ہے جب آپ اٹھتے ہیں۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یہ مطلب بھی ہوسکتاہے کہ جب تو نماز میں کھڑا ہوتاہے تو ہماری آنکھوں کے سامنے ہوتاہے ہم تمہارے رکوع و سجود کو دیکھتے ہیں ۔ کھڑے ہو یا بیٹھے ہو یا کسی حالت میں ہو ہماری نظروں میں ہو۔ تفسیر طبری میں ہے یعنی تنہائی میں تو نماز پڑھے ہم دیکھتے ہیں جماعت کے ساتھ پڑھے تو تو ہماری نگاہ کے سامنے ہوتاہے۔ یہ بھی مطلب ہے کہ اللہ تعالیٰ حالت نماز میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو جس طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کی چیزیں دکھاتاتھا آپ کے پیچھے کے مقتدی بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نگاہ میں رہتے تھے ۔ چنانچہ صحیح حدیث میں ہے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرمایا کرتے تھے، صفیں درست کرلیا کرو، میں تمہیں اپنے پیچھے سے دیکھتا رہتا ہوں۔ (بخاری: ۷۱۸)