سورة الشعراء - آیت 153

قَالُوا إِنَّمَا أَنتَ مِنَ الْمُسَحَّرِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

انہوں نے جواب دیا تو جادو کیا گیا شخص ہے۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

سیدناصالح علیہ السلام کی دعوت پرجب چندکمزورقسم کے لوگ ایمان لے آئے توچودھری لوگ صالح علیہ السلام کا مذاق اُڑانے لگے کہ ان لوگوں کے سہارے تم انقلاب لاناچاہتے ہو؟کیاتمہاری عقل توجواب نہیں دے گئی۔معلوم ہوتاہے کہ تم پرکسی نے جادوکردیاہے، جو ایسی بہکی بہکی باتیں کرنے لگے ہو۔ساتھ ہی انہوں نے کہا ‘توُتوہم جیسا ایک انسان ہے یہ کیسے ممکن ہے کہ ہم میں سے کسی پروحی نہ آئے اورتم پرآجائے۔کچھ نہیں،یہ صرف بناوٹ، خودساختہ ڈرامہ اور محض جھوٹ ہے۔اچھاہم کہتے ہیں اگرتوواقعی سچانبی ہے توکوئی معجزہ دکھا۔اس وقت ان کے چھوٹے بڑے سب جمع تھے اورسب نے بیک زبان ہوکرمعجزہ طلب کیا۔