سورة الشعراء - آیت 105

كَذَّبَتْ قَوْمُ نُوحٍ الْمُرْسَلِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

قوم نوح نے رسولوں کو جھٹلایا۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

قوم نوح علیہ السلام نے اگرچہ ایک نبی یعنی صرف نوح علیہ السلام کی تکذیب کی تھی۔مگرچونکہ ایک نبی کی تکذیب تمام نبیوں کی تکذیب کے مترادف ہے۔اس لیے فرمایاکہ قوم نوح علیہ السلام نے نبیوں کوجھٹلایا،نوح علیہ السلام کوبھائی اس لیے کہا کہ آپ ان کی ہی قوم کے ایک فردتھے۔