سورة الفرقان - آیت 14

لَّا تَدْعُوا الْيَوْمَ ثُبُورًا وَاحِدًا وَادْعُوا ثُبُورًا كَثِيرًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

کہا جائے گا آج ایک موت کو نہیں بہت سی موتوں کو پکارو۔“ (١٤)

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

آج کئی موتیں پکارو: یعنی آج ایک موت کے لیے چیخ وپکار کرتے ہو، تو ان سے کہا جائے گا کہ اب ایک موت نہیں کئی موتوں کو پکارو، مطلب یہ کہ اب تمہاری قسمت میں ہمیشہ کے لیے انواع واقسام کے عذاب ہیں۔ یعنی موتیں ہی موتیں ہیں، تم کہاں تک موت کا مطالبہ کرو گے۔