سورة النور - آیت 10

وَلَوْلَا فَضْلُ اللَّهِ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَتُهُ وَأَنَّ اللَّهَ تَوَّابٌ حَكِيمٌ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

تم لوگوں پر اللہ کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی اور یہ بات نہ ہوتی کہ اللہ بڑا توبہ قبول فرمانے والا اور حکیم ہے۔“

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اگر مسلمانوں پر اللہ کا یہ فضل نہ ہوتا تو تم میں سے جھوٹے پر فوراً اللہ کا عذاب نازل ہو جاتا لیکن چونکہ وہ توّاب ہے اور حکیم بھی، اس لیے ایک تو اس نے ستر پوشی کر دی تاکہ اس کے بعد اگر کوئی سچے دل سے توبہ کر لے تو وہ اسے اپنے دامان رحمت میں ڈھانپ لے گا اور حکیم بھی ہے کہ اس نے لعان جیسا مسئلہ بیان کر کے غیور مردوں کے لیے ایک نہایت معقول اور آسان تجویز مہیا کر دی ہے۔