سورة المؤمنون - آیت 45
ثُمَّ أَرْسَلْنَا مُوسَىٰ وَأَخَاهُ هَارُونَ بِآيَاتِنَا وَسُلْطَانٍ مُّبِينٍ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
” پھر ہم نے موسیٰ اور اس کے بھائی ہارون کو اپنی نشانیوں اور کھلے دلائل کے ساتھ بھیجا۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
آیات سے مراد نو آیات ہیں جن کا ذکر سورت اعراف میں گزر چکا ہے اور جن کی وضاحت گزر چکی ہے اور سُلْطٰنٍ مُّبِيْنٍسے مراد حجت واضحہ اور دلیل و برہان ہے جس کا کوئی جواب فرعون اور اس کے درباریوں سے نہ بن پڑا تھا انھوں نے بھی سابقہ کافروں کی طرح نبیوں کی تکذیب و مخالفت کی اور سابقہ کفار کی طرح ہی کہا کہ ہم اپنے جیسے انسانوں کی نبوت کے قائل نہیں۔ ان کے دل بھی بالکل ان جیسے ہی ہو گئے۔