سورة المؤمنون - آیت 42
ثُمَّ أَنشَأْنَا مِن بَعْدِهِمْ قُرُونًا آخَرِينَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
” پھر ہم نے ان کے بعد دوسری قومیں اٹھائیں۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اس کے بعد بھی بہت سی امتیں اور مخلوق آئی جو ہماری پیدا کردہ تھی۔ ان کی پیدائش سے پہلے ان کی اجل جو قدرت نے مقرر کی تھی۔ اسے اس نے پورا کیا۔ اس سے مراد حضرت صالح، حضرت لوط اور حضرت شعیب علیہ السلام کی قومیں ہیں کیونکہ سورت اعراف اور سورت ہود میں اسی ترتیب سے ان کے واقعات بیان کیے گئے ہیں۔ بعض کے نزدیک بنی اسرائیل مراد ہیں۔