سورة الأنبياء - آیت 53

قَالُوا وَجَدْنَا آبَاءَنَا لَهَا عَابِدِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

انہوں نے جواب دیا ہم نے اپنے باپ دادا کو ان کی عبادت کرتے ہوئے پایا ہے۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

قوم کو اس سوال کا کوئی جواب میسر نہ آیا سوائے اس بات کے کہ ہم نے اپنے آباو اجداد کو ان کے عبادت کرتے پایا ہے: یعنی جس طرح آج بھی جہالت اور خرافات میں پھنسے ہوئے مسلمانوں کو بدعات و رسومات جاہلیہ سے روکا جائے تو وہ یہ جواب دیتے ہیں کہ ہم انھیں کس طرح چھوڑیں جب کہ ہمارے آباء اجداد بھی یہی کچھ کرتے رہے ہیں اور یہی جواب ان کا تھا کہ چونکہ ہم نے اپنے باپ دادا کو بھی ایسا ہی کرتے پایا ہے اس لیے ہم بھی ان کی اتباع میں یہی کچھ کر رہے ہیں۔