سورة طه - آیت 79

وَأَضَلَّ فِرْعَوْنُ قَوْمَهُ وَمَا هَدَىٰ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

فرعون نے اپنی قوم کو گمراہ کیا تھا اور اس نے ان کی صحیح رہنمائی نہیں تھی۔“ (٧٩)

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اپنی قوم کے سامنے فرعون کا دعویٰ تو یہ تھا کہ میں تمھیں سیدھی راہ دکھاتا ہوں لیکن اس نے اپنی قوم کو بہکا دیا اور انھیں راہ راست نہ دکھائی جس طرح دنیا میں اس نے آگے بڑھ کر انھیں دریا بُرد کیا اسی طرح قیامت کے دن آگے ہو کر انھیں جہنم میں جھونکے گا جو بدترین جگہ ہے۔