سورة طه - آیت 54

كُلُوا وَارْعَوْا أَنْعَامَكُمْ ۗ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَاتٍ لِّأُولِي النُّهَىٰ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

کھاؤ اور اپنے جانوروں کو بھی چراؤ یقیناً اس میں عقل والوں کے لیے بہت سے دلائل ہیں۔“

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یعنی اللہ تعالیٰ نے تمام جاندار مخلوق کی روزی کا خواہ وہ انسان ہوں یا حیوانات ہوں ایسا مستقل اور مستحکم نظام پیدا کر دیا جس سے تمام مخلوق کو روزی مہیا ہوتی رہتی ہے۔ اللہ کا نظام پیداوار اور اُس کے عوامل یعنی سورج کی حرارت، ہواؤں کا چلنا، سمندروں سے بخارات کا اُٹھنا موزوں موسم میں بارش کا اترنا، پھر اس سے زمین کا لہلہا اُٹھنا۔ ان سب باتوں میں ایسی ہم آہنگی ہے۔ جس سے ہر صاحب بصیرت اس نتیجہ پر پہنچ سکتا ہے کہ اس کائنات کی مدبر منتظم صرف ایک ہی ہستی ہو سکتی ہے۔