سورة مريم - آیت 93

إِن كُلُّ مَن فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ إِلَّا آتِي الرَّحْمَٰنِ عَبْدًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” زمین اور آسمانوں میں جو ہے سب کے سب اس کے حضور غلام کی حیثیت سے پیش ہونے والے ہیں۔ (٩٣)

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اور جو غلام اور بندہ ہو وہ بیٹا نہیں ہو سکتا اور جو بیٹا ہو وہ اس کا بندہ اور غلام نہیں ہو سکتا۔ زمین و آسمان میں جو کچھ ہے سب اس کے زیر فرمان ہے۔ وہ سب کا آقا سب کا پالنہار، سب کی خبر لینے والا ہے۔ سب کی گنتی اس کے پاس ہے۔ سب کو اس کے علم نے گھیر رکھا ہے۔ سب اس کی قدرت کے احاطے میں ہیں۔ مرد عورت، چھوٹے بڑے کی اسے اطلاع ہے شروع پیدائش سے ختم دنیا تک کا اس کو علم ہے۔ اس کا کوئی مدد گار، کوئی شریک و ساجھی نہیں ہے۔ ہر ایک بے یارومدد گار اس کے سامنے قیامت کے روز پیش ہونے والا ہے۔ ساری مخلوق کے فیصلے اس کے ہاتھ میں ہیں۔ وہی وحدہ لاشریک ہے، سب کے حساب چکائے گا جو چاہے گا کرے گا، وہ عادل ہے ظالم نہیں۔