سورة مريم - آیت 55
وَكَانَ يَأْمُرُ أَهْلَهُ بِالصَّلَاةِ وَالزَّكَاةِ وَكَانَ عِندَ رَبِّهِ مَرْضِيًّا
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
” وہ اپنے گھروالوں کو نماز قائم اور زکوٰۃ ادا کرنے کا حکم دیتے اور اپنے رب کے ہاں نہایت پسندیدہ انسان تھے۔“
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اصلاح کا آغاز گھر سے ہونا چاہیے: اس آیت سے دو باتیں معلوم ہو ئیں ایک یہ کہ اصلاح اور دین کی دعوت کا آغاز اپنے بعد اپنے گھر سے کرنا چاہیے۔ پھر بتدریج اس کا حلقہ وسیع کرتے جانا چاہیے۔ اور یہی پیغمبروں اور سلف صالحین کا دستور رہا ہے۔ دوسرا یہ کہ نماز اور زکوٰۃ ایسے اہم ارکان اسلام ہیں جن کا حکم تمام انبیاء کی شریعتوں میں موجود رہا ہے۔