سورة مريم - آیت 40

إِنَّا نَحْنُ نَرِثُ الْأَرْضَ وَمَنْ عَلَيْهَا وَإِلَيْنَا يُرْجَعُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

آخر کار ہم ہی زمین اور اس کی ساری چیزوں کے وارث ہوں گے اور سب ہماری طرف ہی لوٹائے جائیں گے۔“

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یعنی اس دن نہ کسی کا مُلک باقی رہے گا نہ مِلک باقی رہے گی۔ ہر چیز براہ راست مالک حقیقی کی طرف لوٹ جائے گی وہی علی الاطلاق ہر چیز کا مالک و مختار ہوگا۔ وہی ہر چیز کا وارث ہوگا مُلک و مِلک کے دعوے دار وہاں خالی ہاتھ اللہ کے سامنے پیش ہوں گے۔