سورة الكهف - آیت 88

وَأَمَّا مَنْ آمَنَ وَعَمِلَ صَالِحًا فَلَهُ جَزَاءً الْحُسْنَىٰ ۖ وَسَنَقُولُ لَهُ مِنْ أَمْرِنَا يُسْرًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

جو ان میں سے ایمان لائے اور نیک عمل کرے گا اس کے لیے بہترین جزا ہے اور ہم اس کو آسانی کے احکام دیں گے۔“ (٨٨)

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

لیکن جو لوگ اس کی دعوت قبول کر لیں گے اور اپنا طرز عمل بدل کر نیک کام کرنے لگیں گے ان کو اللہ کے ہاں سے اچھا اجر ملے گا اور ہم بھی ان سے نرمی کا برتاؤ کریں گے۔