سورة الإسراء - آیت 10
وَأَنَّ الَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِالْآخِرَةِ أَعْتَدْنَا لَهُمْ عَذَابًا أَلِيمًا
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
”اور بے شک جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ان کے لیے ہم نے دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے۔“
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اور جو ایمان سے خالی ہیں انھیں یہ قرآن قیامت کے دن کے درد ناک عذابوں کی خبر دیتا ہے۔ جیسا کہ سورہ آل عمران ۲۱ میں ارشاد ہے: ﴿فَبَشِّرْهُمْ بِعَذَابٍ اَلِيْمٍ﴾ (آل عمران: ۲۱) کہ انھیں الم ناک عذابوں کی خبر دے دو۔