سورة النحل - آیت 98
فَإِذَا قَرَأْتَ الْقُرْآنَ فَاسْتَعِذْ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
” پس جب آپ قرآن پڑھیں تو شیطان مردود سے اللہ کی پناہ طلب کریں۔“
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اللہ تعالیٰ اپنے نبی کی زبانی اپنے مومن بندوں کوحکم فرماتاہے کہ قرآن کریم کی تلاوت سے پہلے (اَعُوْذُبِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ) پڑھا کریں۔اس حکم کی مصلحت یہ ہے کہ قاری قرآن میں الجھنے سے، اس میں، غوروفکر کرنے سے رک جانے،اورشیطانی وسوسوں کے آنے سے بچ جائے گا۔ گویا یہ دُعاقرآن سے صحیح راہنمائی حاصل کرنے کی دُعاہے۔جب کہ شیطان کی انتہائی کوشش ہی یہ ہوتی ہے کہ کوئی شخص قرآن سے ہدایت نہ حاصل کرنے پائے۔