سورة النحل - آیت 93

وَلَوْ شَاءَ اللَّهُ لَجَعَلَكُمْ أُمَّةً وَاحِدَةً وَلَٰكِن يُضِلُّ مَن يَشَاءُ وَيَهْدِي مَن يَشَاءُ ۚ وَلَتُسْأَلُنَّ عَمَّا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” اگر اللہ چاہتا تو تمہیں ایک ہی امت بنا دیتا، لیکن وہ جسے چاہتا ہے گمراہ کرتا ہے اور جسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے اور تمہیں ضرور پوچھے گا جو تم کرتے تھے۔“ (٩٣)

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یہ کوئی پسندیدہ بات نہیں کہ تم اپنے دینی مفادکے لیے عہدشکنی یادوسرے ناجائزذرائع استعمال کرنے لگو،ایک پاکیزہ اور صاف ستھرے دین میں لوگوں کو لانے اور دعوت دینے کے طریق بھی پاکیزہ ہونے چاہئیں اور اگر محض لوگوں کوہدایت دیناہی مقصودہوتاتواللہ یہ کام خودہی کرسکتاتھامگراس نے لوگوں کو قوت ارادہ دے رکھاہے تاکہ اس کاآزادانہ استعمال کریں پھرجوشخص اپنے ارادہ سے غلط راستہ اختیارکرتاہے تواللہ اس کے لیے اسباب بھی ویسے ہی بنادیتاہے۔اورسیدھی راہ چلنا چاہے تو اسے ویسی ہی توفیق عطافرماتاہے۔