الَّذِينَ كَفَرُوا وَصَدُّوا عَن سَبِيلِ اللَّهِ زِدْنَاهُمْ عَذَابًا فَوْقَ الْعَذَابِ بِمَا كَانُوا يُفْسِدُونَ
”جن لوگوں نے کفر کیا اور اللہ کی راہ سے روکا۔ ہم انہیں عذاب پر عذاب دیں گے، اس پاداش میں کہ وہ فساد کیا کرتے تھے۔“
جنہوں نے کفرکیاانہیں ان کے کفرکی سزا ملے گی، اور اپنے کفر میں دوسروں کو بھی گھسیٹنے کی اورملوث کرنے کی دگنی سزا ہو گی یہ وہ لوگ ہیں جوخودبھی اللہ کی آیات کاانکارکرتے رہے اوردوسروں کوبھی حق سے دوربھگاتے رہتے تھے دراصل وہ آپ ہی ہلاکت کی دلدل میں پھنس رہے تھے لیکن بے وقوف تھے۔اس سے معلوم ہوتاہے کہ کافروں کے عذاب کے بھی درجات ہونگے جس طرح مومنوں کی جزاکے درجات ہونگے جیساکہ سورہ اعراف ۳۸ میں مذکور ہے کہ: ﴿لِكُلٍّ ضِعْفٌ وَّ لٰكِنْ لَّا تَعْلَمُوْنَ﴾ (الاعراف: ۳۸) ’’ہر ایک کے لیے دوہرااجرہے۔لیکن تمہیں معلوم نہیں۔‘‘ مسند ابویعلی میں حضرت عبداللہ سے مروی ہے کہ عذاب جہنم کے ساتھ ہی ذہریلے سانپوں کاڈسنابڑھ جائے گاجواتنے بڑے بڑے ہونگے جتنے بڑے کھجورکے درخت ہوتے ہیں (مستدرک حاکم: ۲/ ۳۵۵) ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ عرش تلے سے پانچ نہریں آتی ہیں جن سے جہنمیوں کودن رات عذاب ہوگا۔