الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ
تمام تعریفیں اللہ تعالیٰ کے لیے ہیں جو تمام جہانوں کا رب ہے۔
وہ تعریف جو اللہ تعالیٰ کی شکر گزاری کے ساتھ زبان سے ادا کی جائے قرآن کریم میں۲۲مرتبہ الحمدللہ کا ذكر ہے، سب سے افضل دعا ہے، اس سے میزان بھر جاتا ہے مالک ہے دل سے کہا جائے تو مصائب کو ٹالتا ہے۔ تدبیر کرنے والا ہے زندگی کی رہنمائی کے لیے قرآن عطا کیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سب سے زیادہ تعریف کرنے والے تھے، آپ کا نام احمد ، محمد سے ماخوذ ہے۔ پہلی کتابوں میں آپ کی اُمت کا نام حمادون تھا یعنی اچھے اور برے موقع پر اللہ تعالیٰ کی تعریف کرنے والی اُمت۔ شکر گزاری کا راستہ: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: ’’اے میرے رب! میں ایک دن بھوکا رہنا چاہتا ہوں اور ایک دن کھانا جس دن بھوکا رہوں تو گڑ گڑاکر دعا مانگوں اور جب کھالوں تو پھر تیرا شکر ادا کروں۔‘‘ (تفسیر ابن كثیر: ۵/ ۱۲۱) رَبِّ الْعٰلَمِيْنَ جو سارے جہانوں کا پالنے والا ہے۔ ساری مخلوقات کی نگرانی کرنے والا، ابتدا سے انتہا تک پہنچانے والا، قرآن کریم میں ۱۰مرتبہ آیا ہے اللہ تعالیٰ سے شعوری تعلق بناکر اس کی یاد کو ہر وقت دل میں بسا لینا چاہیے تاکہ اللہ کی محبت تمام محبتوں پر غالب آجائے۔