أَمْوَاتٌ غَيْرُ أَحْيَاءٍ ۖ وَمَا يَشْعُرُونَ أَيَّانَ يُبْعَثُونَ
زندہ نہیں مردے ہیں اور وہ نہیں جانتے کہ کب اٹھاۓ جائیں گے۔“ (٢١)
اللہ ہی معبود برحق ہے ۔ اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں وہ واحدہے، احد ہے، صمد ہے۔ایک اللہ کاجاننا منکرین اور مشرکین کے لیے بہت مشکل ہے، چنانچہ وہ کہتے ہیں: ﴿اَجَعَلَ الْاٰلِهَةَ اِلٰهًا وَّاحِدًا اِنَّ هٰذَا لَشَيْءٌ عُجَابٌ﴾ (ص: ۵) ’’اس نے تمام معبودوں كو ایک ہی معبود کردیاہے یہ تو بڑی ہی عجیب بات ہے۔‘‘ اور فرمایا: ﴿وَ اِذَا ذُكِرَ اللّٰهُ وَحْدَهُ اشْمَاَزَّتْ قُلُوْبُ الَّذِيْنَ لَا يُؤْمِنُوْنَ بِالْاٰخِرَةِ وَ اِذَا ذُكِرَ الَّذِيْنَ مِنْ دُوْنِهٖ اِذَاهُمْ يَسْتَبْشِرُوْنَ﴾ (الزمر: ۴۵) ’’جب ایک اللہ کاذکر کیا جاتاہے تو منکرین آخرت کے دل تنگ ہوجاتے ہیں اور جب اللہ کے سوا دوسرے معبودوں کاذکر کیاجاتاہے تو خوش ہوجاتے ہیں۔