سورة النحل - آیت 20

وَالَّذِينَ يَدْعُونَ مِن دُونِ اللَّهِ لَا يَخْلُقُونَ شَيْئًا وَهُمْ يُخْلَقُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور جن کو وہ اللہ کے سوا پکارتے ہیں وہ کچھ بھی پیدا نہیں کرسکتے اور وہ خود پیدا کیے گئے ہیں۔“ (٢٠) ”

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

ان کے بنائے ہوئے شریکوں کا یہ حال ہے کہ وہ کسی چیز کو پیداتو کیا خاک کریں گے وہ تو خود مخلوق ہیں اور جو مخلوق ہووہ اپنے بنانے والے کامحتاج بھی ہوگا۔ نیز جو چیز مخلوق ہو وہ فنابھی ضرور ہوگی ۔ لہٰذا ایسے شریک نہ خود الٰہ ہوسکتے ہیں اور نہ صفات الوہیت میں اللہ کے شریک بن سکتے ہیں۔