سورة الحجر - آیت 30

فَسَجَدَ الْمَلَائِكَةُ كُلُّهُمْ أَجْمَعُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

پس تمام فرشتوں نے اکٹھے ہو کر سجدہ کیا۔“ (٣٠)

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اس حکم کو سب نے تو مان لیا مگر ابلیس نے انکار کردیا اور کفر وحسد، انکار وتکبر، فخر و غرور کیا ۔ صاف کہہ دیا کہ میں آگ کابنایا ہوا ہوں، میں جو اس سے بہتر ہوں اس کے سامنے کیوں جھکوں ۔