سورة الحجر - آیت 10

وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا مِن قَبْلِكَ فِي شِيَعِ الْأَوَّلِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور تحقیق ہم نے آپ سے پہلے گروہوں میں بھی رسول بھیجے۔“ (١٠) ”

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یہ گویا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو تسلی دی جارہی ہے کہ جس طرح لوگ آپ کو جھٹلا رہے ہیں اسی طرح آپ سے پہلے نبیوں کو بھی وہ جھٹلا چکے ہیں۔