سورة ابراھیم - آیت 38

رَبَّنَا إِنَّكَ تَعْلَمُ مَا نُخْفِي وَمَا نُعْلِنُ ۗ وَمَا يَخْفَىٰ عَلَى اللَّهِ مِن شَيْءٍ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي السَّمَاءِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

”اے ہمارے رب ! یقیناً تو جانتا ہے جو ہم چھپاتے ہیں اور جو ہم ظاہر کرتے ہیں اور زمین اور آسمان میں اللہ پر کوئی چیز مخفی نہیں ہے۔“

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

مطلب یہ ہے کہ تو میری دعا کا مقصد بخوبی جانتاہے ۔ اس شہر والوں کے لیے دعاکااصل مقصد تیری رضا ہے۔ تو تو ہرچیز کی حقیقت کو بخوبی جانتاہے۔ آسمان و زمین کی کوئی چیز تجھ سے مخفی نہیں۔