سورة یوسف - آیت 97
قَالُوا يَا أَبَانَا اسْتَغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا إِنَّا كُنَّا خَاطِئِينَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
” انہوں نے کہا اے ہمارے باپ! ہمارے لیے ہمارے گناہوں کی بخشش کی دعا کریں یقیناً ہم خطاکار تھے“
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
بیٹے کہنے لگے ابا جی آپ ہمارے لیے مغفرت کی دعا کیجیے باپ جو اب میں فرماتے ہیں کہ مجھے اپنے رب سے اُمید ہے کہ وہ تمھاری خطائیں معاف کردے گا اس لیے وہ بخششوں والا، مہربانیوں والا ہے۔