سورة یوسف - آیت 22

وَلَمَّا بَلَغَ أَشُدَّهُ آتَيْنَاهُ حُكْمًا وَعِلْمًا ۚ وَكَذَٰلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” اور جب وہ اپنی جوانی کو پہنچا تو ہم نے اسے حکم اور علم عطا کیا اور ہم نیکی کرنے والوں کو اسی طرح جزا دیتے ہیں۔“

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

مفسرین کے قول کے مطابق جب آپ سترہ سال کی عمر میں مصر پہنچے اور تین سال لے لگ بھگ عزیز مصر کے گھر میں رہے اسی دوران اللہ تعالیٰ نے آپ کو قوت فیصلہ اور حکمرانی کے اصول بھی سکھا دیے۔ اور علم بھی عطا فرمایا۔ نبوت سے آپ کو مخصوص کیا۔ یہ کوئی نئی بات نہیں ہم بے شک نیک کاروں کو اسی طرح بھلا بدلہ دیتے ہیں۔