سورة ھود - آیت 98

يَقْدُمُ قَوْمَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَأَوْرَدَهُمُ النَّارَ ۖ وَبِئْسَ الْوِرْدُ الْمَوْرُودُ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” فرعون قیامت کے دن اپنی قوم کے آگے آگے ہوگا۔ انہیں آگ میں لے جائے گا جو اترنے کی بدترین جگہ ہے، جس پر پینے کیلئے لایا جائے۔“

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یعنی فرعون جس طرح دنیا میں ان کا راہبر اور پیش رو تھا، قیامت کے والے دن بھی یہ آگے آگے ہی ہوگا اور اپنی قوم کو اپنی قیادت میں لے کر جہنم میں جائے گا۔ ’’وَبِئْسَ الْوِرْدُ الْمَوْرُوْدِ‘‘اَلْوِرْدُپانی کے گھاٹ کو کہتے ہیں جہاں پیاسے جا کر اپنی پیاس بجھاتے ہیں۔ لیکن یہاں جہنم کو ورد کہا گیا ہے اور ’’مورود‘‘ وہ مقام ہے یا گھاٹ ہے، یعنی جہنم جس میں لوگ لے جائے جائیں گے یعنی جگہ بھی بری اور جانے والے بھی برے۔