سورة ھود - آیت 73
قَالُوا أَتَعْجَبِينَ مِنْ أَمْرِ اللَّهِ ۖ رَحْمَتُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ عَلَيْكُمْ أَهْلَ الْبَيْتِ ۚ إِنَّهُ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
”ملائکہ نے کہا کیا تو اللہ کے حکم پر تعجب کرتی ہے؟ اللہ کی رحمتیں اور اس کی برکتیں ہوں تم پر اے گھر والو! بے شک اللہ بے حد تعریف کیا گیا، بڑی شان والا ہے۔“
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
فرشتے کہنے لگے کہ آپ اللہ کی قضا و قدر پر کس طرح تعجب کا اظہار کرتی ہو جبکہ اس کے لیے کوئی چیز مشکل نہیں؟ اللہ جو چاہے وہ اس کے کرنے پر قادر ہے۔ اور سیدنا ابراہیم علیہ السلام کے گھر والوں پر تو اللہ کی رحمتیں اور برکتیں نازل ہوتی ہی رہی ہیں۔ اور آئندہ بھی ہوتی رہیں گی۔ جن میں سے ایک ہونے والا بچے اسحاق کی پیدائش بھی ہے۔ اللہ تعالیٰ تعریفوں والا اور بزرگ ہے۔