سورة ھود - آیت 72
قَالَتْ يَا وَيْلَتَىٰ أَأَلِدُ وَأَنَا عَجُوزٌ وَهَٰذَا بَعْلِي شَيْخًا ۖ إِنَّ هَٰذَا لَشَيْءٌ عَجِيبٌ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
”اس نے کہا ہائے میں ہائے ہائے ! کیا میں جنم دوں گی جبکہ میں بوڑھی ہوں اور میرا خاوند بھی بوڑھا ہے۔ یقیناً یہ ایک عجیب بات ہے۔“
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
بچے کی بشارت سن کر حضرت سارہ علیہ السلام نے بھی عورتوں کی عام عادت کے مطابق تعجب کیا کہ ہم دونوں میاں بیوی بوڑھے ہو چکے اس بوڑھاپے میں اولاد کیسی؟