سورة ھود - آیت 68

كَأَن لَّمْ يَغْنَوْا فِيهَا ۗ أَلَا إِنَّ ثَمُودَ كَفَرُوا رَبَّهُمْ ۗ أَلَا بُعْدًا لِّثَمُودَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

گویا کہ نہ تھے۔ آگاہ رہو بے شک ثمود نے اپنے رب کا انکار کیا۔ سن لو ! ثمود کے لیے ہلاکت ہے۔“ (٦٨)

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

ان کی بستی، اور خود یہ لوگ دونوں ہی اس طرح حرف غلط کی طرح مٹا دیے گئے گویا وہ کبھی وہاں آباد ہی نہ تھے۔