سورة ھود - آیت 4

إِلَى اللَّهِ مَرْجِعُكُمْ ۖ وَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” اللہ ہی کی طرف تمھارا لوٹنا ہے اور وہ ہر چیز پر خوب قدرت رکھنے والا ہے۔“ (٤)

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

تم سب کو لوٹ کر مالک کے پاس ہی جانا ہے۔ وہ ہر چیز پر قادر ہے۔ اپنے دوستوں سے احسان، اپنے دشمنوں سے انتقام، مخلوق کی نئی پیدایش سب اس کے قبضے میں ہے۔