فَهَلْ يَنتَظِرُونَ إِلَّا مِثْلَ أَيَّامِ الَّذِينَ خَلَوْا مِن قَبْلِهِمْ ۚ قُلْ فَانتَظِرُوا إِنِّي مَعَكُم مِّنَ الْمُنتَظِرِينَ
”تو یہ لوگ ان لوگوں کے سے دنوں کے سوا کس چیز کا انتظار کر رہے ہیں جو ان سے پہلے گزر چکے۔ فرما دیں پھر انتظار کرو، بے شک میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرنے والوں میں سے ہوں۔“
یعنی یہ لوگ، جن پر کوئی دلیل، کوئی دھمکی اثر انداز نہیں ہوتی، یہ ٹس سے مس نہیں ہوتے ان پر اللہ کا عذاب صادق آچکا ہے۔ یہ عذاب آجانے سے پہلے مومن نہیں ہوں گے۔ کیا یہ اس بات کے منتظر ہیں کہ ان کے ساتھ بھی وہی تاریخ دہرائی جائے جس سے پچھلی اُمتیں گزر چکی ہیں لہٰذا ایسے لوگوں کے لیے یہی جوا ب مناسب ہوتا ہے کہ تم بھی انتظار کرو اور میں بھی انتظار کرتا ہوں، انھیں بھی معلوم ہو جائے گا کہ ہم اپنے رسولوں اور اپنے سچے غلاموں کونجات دیں گے یہ خود ہم نے اپنے نفس کریم پر واجب کر لیا ہے۔