سورة یونس - آیت 72

فَإِن تَوَلَّيْتُمْ فَمَا سَأَلْتُكُم مِّنْ أَجْرٍ ۖ إِنْ أَجْرِيَ إِلَّا عَلَى اللَّهِ ۖ وَأُمِرْتُ أَنْ أَكُونَ مِنَ الْمُسْلِمِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” پھر اگر تم منہ موڑ لو تو میں نے تم سے کوئی اجر نہیں مانگا، میرا اجر تو اللہ کے سوا کسی کے ذمے نہیں اور مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں فرماں برداروں سے ہوں۔“

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

حضرت نوح علیہ السلام فرماتے ہیں کہ اگر تم مجھے جھٹلاتے ہو، میری دعوت سے منہ پھیرتے ہو تو میرا اجر ضائع نہیں ہوجائے گا، میری خیر خواہی، میری تبلیغ کسی معاوضے کی بنا پر نہیں، مجھے تو جو اللہ کا حکم ہے میں اس کی بجا آوری میں لگا ہوا ہوں۔ مجھے اس کی طرف سے مسلمان ہونے کا حکم دیا گیا ہے، سو الحمدللہ میں اللہ کا پورا فرمانبردار ہوں، تمام انبیاء کا دین اول سے آخر تک ایک ہی رہا ہے۔