سورة یونس - آیت 65
وَلَا يَحْزُنكَ قَوْلُهُمْ ۘ إِنَّ الْعِزَّةَ لِلَّهِ جَمِيعًا ۚ هُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
” اور آپ کو ان کی باتیں پریشان نہ کریں، یقیناً عزت اللہ ہی کے لیے ہے، وہی خوب سننے والا، خوب جاننے والاہے۔“ (٦٥)
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اللہ تعالیٰ اپنے نبی کو تسلی دے رہے ہیں کہ ان مشرکوں کی باتوں کا کوئی رنج و غم نہ کرو۔ اللہ تعالیٰ سے مدد طلب کرو۔ اسی پر بھروسہ رکھو، ساری عزتیں اسی کے ہاتھ میں ہیں وہ اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو اور مومنوں کو عزت دے گا۔ آسمان و زمین کا مالک وہی ہے۔ کوئی اس کی تخلیق میں شریک نہیں تو پھر عبادت میں دوسرے کیوں اس کے شریک ہو سکتے ہیں، ان کی عبادت محض بے دلیل، صرف گمان اٹکل جھوٹ اور افترا ہے۔