سورة یونس - آیت 48

وَيَقُولُونَ مَتَىٰ هَٰذَا الْوَعْدُ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

”اور وہ کہتے ہیں یہ وعدہ کب پورا ہوگا، اگر تم سچے ہو۔“

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

کافروں کو دھمکی دی گئی تھی اگر تم نے اللہ کی آیات کا انکار اور تکذیب کی تو تمھیں ذلت و رسوائی نصیب ہوگی لہٰذا یہ ازراہ تمسخر مسلمانوں سے پوچھتے تھے کہ اگر تم اپنے قول میں سچے ہو تو ایسا وعدہ کب پورا ہوگا۔