سورة یونس - آیت 36

وَمَا يَتَّبِعُ أَكْثَرُهُمْ إِلَّا ظَنًّا ۚ إِنَّ الظَّنَّ لَا يُغْنِي مِنَ الْحَقِّ شَيْئًا ۚ إِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ بِمَا يَفْعَلُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

”ان میں سے اکثر گمان کے سوا کسی چیز کی پیروی نہیں کرتے۔ یقیناً گمان حق کے مقابلے میں کچھ کام نہیں آتا۔ یقیناً اللہ اچھی طرح جاننے والا ہے جو وہ کر رہے ہیں۔“

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

بات یہ ہے کہ یہ لوگ محض اٹکل پچو باتوں پر چلنے والے ہیں۔ دلیل اور برہان سے ہٹ گئے ہیں حالانکہ وہ جانتے ہیں کہ دلائل کے مقابلے میں اوہام و خیالات اور ظن و گمان کی کوئی حیثیت نہیں، حق کے سامنے وہ محض بے کار ہے۔ تمھیں اس سے کوئی فائدہ نہیں پہنچ سکتا۔ اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں کے اعمال سے باخبر ہے وہ انھیں پوری پوری سزا دے گا قرآن میں ظن، یقین اور گمان دونوں معنی میں استعمال ہوا ہے۔ بیان ظن گمان کے معنی میں استعمال ہوا ہے۔ (ظن سے مراد کسی چیز کی بنیاد علم پر نہیں بلکہ گمان یا قیاس پر ہو) (تیسیر القران)