وَوَصَّىٰ بِهَا إِبْرَاهِيمُ بَنِيهِ وَيَعْقُوبُ يَا بَنِيَّ إِنَّ اللَّهَ اصْطَفَىٰ لَكُمُ الدِّينَ فَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنتُم مُّسْلِمُونَ
ابراہیم اور یعقوب ( علیہ السلام) نے اپنی اولاد کو وصیت فرمائی کہ اے میرے بیٹو! اللہ تعالیٰ نے تمہارے لیے اس دین کو پسند فرمایا لیا ہے تمہیں موت مسلمان ہونے کی حالت میں آنی چاہیے
اس آیت میں اللہ رب العزت نے بطور خاص سیدنا ابراہیم علیہ السلام کے پوتے یعقوب کا ذکر فرمایا اسی لیے کہ سوائے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے باقی تمام انبیاء انھیں کی اولاد سے تھے۔ اور بنی اسرائیل بھی انھیں کی اولاد تھے۔ اللہ تعالیٰ نے بتایاکہ نبی کس طرح اپنی اولاد سے محبت رکھتے تھے اور انھیں مرتے دم تک صحیح راستہ پر رہنے كی تعلیم دیتے تھے۔سورۂ زخرف میں ارشاد ہے: ﴿وَ جَعَلَهَا كَلِمَةًۢ بَاقِيَةً فِيْ عَقِبِهٖ لَعَلَّهُمْ يَرْجِعُوْنَ﴾(الزخرف: ۲۸) ’’اور ابراہیم علیہ السلام اس کو اپنی اولاد میں بھی باقی رہنے والی بات قائم کر گئے تاکہ لوگ شرک سے باز آتے رہیں۔‘‘