سورة الانفال - آیت 55
إِنَّ شَرَّ الدَّوَابِّ عِندَ اللَّهِ الَّذِينَ كَفَرُوا فَهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
” بے شک اللہ کے نزدیک سب جانوروں سے برے وہ لوگ ہیں جنہوں نے کفر کیا پھر وہ ایمان نہیں لاتے۔ (٥٥)
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
بدترین مخلوق کون ہے: بدترین اس لحاظ سے کہ انھیں عقل اور تمیز کی قوت بخشی گئی ہے جو عام جانوروں کو عطا نہیں ہوئی، پھر اگر یہ لوگ ان قوتوں کے باوجود حق کو سمجھنے، دیکھنے یا سننے کی زحمت ہی گوارا نہ کریں اور نہ حق پر ایمان لانے پر آمادہ ہوں، اللہ کے نزدیک جانوروں سے بھی بدتر ہیں۔