سورة الاعراف - آیت 140
قَالَ أَغَيْرَ اللَّهِ أَبْغِيكُمْ إِلَٰهًا وَهُوَ فَضَّلَكُمْ عَلَى الْعَالَمِينَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
” کہا کیا میں اللہ کے سوا تمہارے لیے کوئی معبود تلاش کروں؟ حالانکہ اس نے تمہیں جہانوں پر فضیلت بخشی ہے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
کیا جس اللہ نے تم پر اتنے احسانات كیے اور تمہیں تمام جہانوں پر فضیلت عطا کی، اسے چھوڑ کر میں تمہارے لیے پتھر اور لکڑی کے تراشے ہوئے بت تلاش کرؤں یعنی یہ نا شکری اور احسان فرموشی میں کیسے کر سکتا ہوں ۔