سورة الاعراف - آیت 134

وَلَمَّا وَقَعَ عَلَيْهِمُ الرِّجْزُ قَالُوا يَا مُوسَى ادْعُ لَنَا رَبَّكَ بِمَا عَهِدَ عِندَكَ ۖ لَئِن كَشَفْتَ عَنَّا الرِّجْزَ لَنُؤْمِنَنَّ لَكَ وَلَنُرْسِلَنَّ مَعَكَ بَنِي إِسْرَائِيلَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور جب ان پر عذاب آتا تو کہتے اے موسیٰ ! اپنے رب سے اس عہد کے واسطے سے دعا کرو جو اس نے تجھے دے رکھا ہے اگر تو ہم سے یہ عذاب دور کردے تو ہم ضرور تجھ پر ایمان لے آئیں گے اور تیرے ساتھ بنی اسرائیل کو ضرور بھیج دیں گے۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

بنی اسرائیل کا یہ و طیرہ بن چکا تھا کہ جب کوئی عذاب آتا تو فوراََ حضرت مو سیٰ علیہ السلام کے پاس جاتے اور التجا کرتے اور کہتے کہ تمہارے پروردگار نے تم سے جو وعدہ کر رکھا ہے ۔اسکے مطابق تمہاری دُعا ضرور قبول ہوگی، اور اگر تمہاری دُعا سے ہم پر سے عذاب ٹل گیا تو پھر ہم تمہارا مطالبہ تسلیم کر تے ہوئے بنی اسرائیل کو تمہارے ساتھ روانہ کریں گے،اسطرح پانچ دفعہ عذاب آیا اور ٹالا گیا اور یہ فرعونی ہر مر تبہ اپنا عہد توڑدیتے تھے ۔